ممبئی میں 3 بڑے بینکوں کو دھمکی آمیز ای میل موصول 11 مقامات پر بم کی اطلاع

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
ممبئی میں 3 بڑے بینکوں کو دھمکی آمیز ای میل موصول 11 مقامات پر بم کی اطلاع

ممبئی میں 3 بڑے بینکوں کو دھمکی آمیز ای میل موصول، 11 مقامات پر بم کی اطلاع

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی شہر ممبئی میں تین بڑے بینکوں کو دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی ہیں جس میں شہر کے 11 مقامات پر بم نصب کرنے کی اطلاع دی گئی ہے، ای میل میں مالی گھپلے بازی پر بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتھار امن سے مستعفی ہونے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

ممبئی پولیس کے مطابق ای میل ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر کو ان کی ای میل آئی ڈی سے تقریباً صبح 10بجکر 50 منٹ سے دوپہر ایک بجکر 30 منٹ کے دوران بھیجی گئیں، آر بی آئی کے علاوہ ایچ ڈی ایف سی ہاؤس چرچ گیٹ اور آئی سی آئی سی آئی بینک ٹاور بیندرا کورلا کمپلیکس کو بھی موصول ہوئی ۔ ای میل میں کہا گیا کہ ہم نے 11 بم ممبئی آر بی آئی کے ساتھ نجی شعبے کے بینکوں میں مختلف جگہوں پر نصب کیے ہیں، ان بینکوں نے بھارتی تاریخ کی سب بڑی جعل سازی کی ہے، ای میل کے مطابق اس جعل سازی میں ریزرو بینک آف انڈیا کے گورنر شکتی کانتا داس، وزیر خزانہ نرملا سیتا رامن، اعلیٰ ترین بینک افسران اور کچھ معروف بھارتی وزرا ملوث ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ بم کی اطلاع افواہ جھوٹی تھی، تلاشی کے بعد تمام 11 مقامات کو کلیئر قرار دے دیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *