دنیا کا سب سے بڑا روبکس کیوب کا عالمی ریکارڈ سامنے آگیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
دنیا کا سب سے بڑا روبکس کیوب کا عالمی ریکارڈ سامنے آگیا

 دبئی میں نالج پارک نے اپنی 20 ویں سالگرہ کے موقع پر دنیا کا سب سے بڑا روبکس کیوب بنا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

700 اسکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں کے حامل اس پارک میں 300 کلو وزنی اور3m x 3m x 3m کا روبکس کیوب بنایا گیا۔ اس روبکس کیوب میں 21 فائبر گلاس کیوب نصب کیے گئے ہیں اور ہر گلاس کی لمبائی 1 میٹر ہے۔

دبئی نالج پارک کا سوشل میڈیا پر کہنا تھا کہ کیوب کی تعمیر دبئی نالج پارک میں مستقل تعلیم کے خیال کی عکاس ہے، جہاں ہر قدم ایک نئے ہنر کے سیکھے جانے، ایک مشکل کام کو سر انجام دینے اور علم کی خلاء کو پر کرنے کے لیے لیے جانے والے قدم کی نمائندگی کرتا ہے۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز کے عملے کی جانب سے روبکس کیوب کا معائنہ کرنے بعد اس کے سب سے بڑے روبک کیوب ہونے کی تصدیق کر دی گئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *