سوشل میڈیا پر لگام ڈالنے کیلئے فائر وال کی تنصیب کا فیصلہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
سوشل میڈیا پر لگام ڈالنے کیلئے فائر وال کی تنصیب کا فیصلہ



سوشل میڈیا پر لگام ڈالنے کیلئے فائر وال کی تنصیب کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت پاکستان نےسوشل میڈیا پر لگام ڈالنے کیلئے فائر وال کی تنصیب کا فیصلہ کر لیا۔

حکومت پاکستان نے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنیوالی کمپنیوں کو فائر وال کی تنصیب کیلئے راضی کرلیا، فائر وال خصوصی فیچر ڈیپ پیکٹ انسپکشن کی صلاحیت کی حامل ہوگی۔

ذرائع کے مطابق ڈیپ پیکٹ انسپکشن سے ڈیٹا کی لیئر 7 تک دیکھا جا سکے گا، ڈیپ پیکٹ انسپکشن سے سوشل میڈیا ڈیٹا کو فلٹر بھی کیا جاسکے گا جبکہ فائر وال ایپلی کیشن کے بجائے آئی پی لیول پر ڈیٹا بلاک کر سکے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فائر وال سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا پوائنٹس کی نشاندہی کرے گی اور فائر وال پروپیگنڈا پوائنٹس، آئی ڈیز کو بلاک کرنے کی صلاحیت بھی رکھے گی۔

دوسری جانب فائر وال کی تنصیب کیلئے یوز کیسز کا تبادلہ کر لیا گیا، انٹرنیٹ سروس فراہم کرنیوالی کمپنیوں پر فائر وال نصب ہو گی، فائر وال کی تنصیب کی کچھ قیمت حکومت پاکستان ادا کرے گی جبکہ باقی قیمت انٹرنیٹ سروس فراہم کرنیوالی والی کمپنیاں ادا کریں گی، اس حوالے سے پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنیوالی کمپنیوں کو راضی بھی کر لیا۔

ادھر وزارت آئی ٹی کا موقف ہے کہ انٹرنیٹ سروس فراہم کرنیوالی کمپنیاں غیرقانونی مواد روکنے کی پابند ہیں جبکہ فائر وال کی تنصیب پی ٹی اے کا دائرہ اختیار ہے لیکن پی ٹی اے فائر وال کی تنصیب کے حوالے سے مؤقف دینے سے گریزاں ہے اور ترجمان پی ٹی اے نے کئی دن گزرنے کے باوجود تاحال کوئی جواب نہیں دیا۔ 





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *