لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 11 دہشتگرد ہلاک

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 11 دہشتگرد ہلاک
لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 11 دہشتگرد ہلاک


سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کرتے ہوئے 11 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جوانوں نے دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کر دیے، آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشتگردوں کے ٹھکانے کا پتا لگایا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ لکی مروت میں آپریشن آئی ای ڈی حملے کے جواب میں کیا گیا، دیگر دہشتگردوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز نے ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کا عزم کر رکھا ہے۔

واضح رہے کہ 9 جون کو خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں فورسز کی گاڑی پر خود ساختہ بم حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت 7 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

گزشتہ روز حملے میں شہید ہونے والے کیپٹن فراز الیاس و دیگر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، بعد ازاں ان کی میتوں کو نواحی گاؤں منتقل کردیا گیا تھا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے آپریشن حالیہ آئی ای ڈی دھماکے کے تناظر میں کیا۔ آئی ای ڈی دھماکے میں کیپٹن محمد فراز الیاس سمیت 7 فوجی شہید ہوئے تھے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کر دیے گئے ہیں۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگایا۔


install suchtv android app on google app store



Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *