دیوار پر چڑھ کر دھوپ سینکتے ٹائیگر  کو بالآخر پکڑ لیاگیا ویڈیو وائرل

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
دیوار پر چڑھ کر دھوپ سینکتے ٹائیگر  کو بالآخر پکڑ لیاگیا ویڈیو وائرل

دیوار پر چڑھ کر دھوپ سینکتے ٹائیگر  کو بالآخر پکڑ لیاگیا، ویڈیو وائرل

نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اتر پردیش کے پیلی بھیت ضلع کے ٹائیگرریزرو جنگل سے نکلنے والے ایک ٹائیگر  کو 12 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو کرلیا گیا۔ٹائیگر  کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں وہ آرام سے دیوار پر بیٹھا ہوا سرما کی دھوپ سینکتا دکھائی دے رہا تھا۔

شہری آبادی میں شیر کی اس سکون سے موجودگی نے وہاں کے رہائشیوں میں خاصی بے چینی پیدا کردی تھی۔مکینوں نے  ٹائیگر  کو ایک گھر کے قریب دیوار پر تقریباً 7 سے 8 گھنٹے تک بیٹھے دیکھا۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد محکمہ جنگلات کو الرٹ کرتے ہوئے اطراف کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا تھا۔ٹائیگر  قابو کیے جانے پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *