
لاہور میں سیلون کی مالک زینب پر حملے کے ملزم نے عبوری ضمانت کروالی۔ سیشن کورٹ نے پولیس کو 20 جون تک جمیل کی گرفتاری سے روک دیا۔
سیشن کورٹ نے حکم دیا ہے کہ جمیل کو بھی تفتیش میں شامل کیا جائے۔
ایڈیشنل سیشن جج قمرعباس نے ملزم کی عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پولیس سے جامع رپورٹ طلب کرلی۔
سیلون کی مالک پر حملے کا مقدمہ ڈیفینس سی پولیس نے درج کر رکھا ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں موٹر سائیکل پر سوار دو حملہ آوروں کو اس وقت زینب پر فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جب وہ اپنے سیلون کے سامنے اپنی گاڑی سے اتر رہی تھیں۔ ملزمان فائرنگ کر کے فرار ہوگئے، اس واقعے میں زینب کو 6 گولیاں لگیں۔









