ریٹائرڈ ججز کی بطور الیکشن ٹریبونل تعیناتی کے آرڈیننس کیخلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر 

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
ریٹائرڈ ججز کی بطور الیکشن ٹریبونل تعیناتی کے آرڈیننس کیخلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر 
ریٹائرڈ ججز کی بطور الیکشن ٹریبونل تعیناتی کے آرڈیننس کیخلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر 



لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں ریٹائرڈ ججز کو بطور الیکشن ٹریبونل تعینات کرنے والے آرڈیننس کے خلاف دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر  کر دی گئی۔

جسٹس شاہد کریم سنی اتحاد کونسل کے رہنما سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر 20 جون کو سماعت کرینگے ،جسٹس شاہد کریم نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کر رکھی ہے ،درخواست میں الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف  اپنایا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے حکم جاری کیا کہ الیکشن کمیشن ہائیکورٹ کے جج کے نامزد کردہ جج تعینات کرنے کا پابند ہے، الیکشن آرڈیننس 2024 میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کمزور کرنے کے لیے لایا گیا ہے۔

دخواست میں استدعا  کی گئی ہے کہ ریٹائرڈ ججز کو بطور الیکشن ٹریبونل قائم کرنا والے الیکشن آرڈیننس 2024 کو غیر قانونی قرار دیا جائے، آرڈیننس کے تحت پنجاب میں بطور الیکشن ٹریبونل ریٹائرڈ ججز کی تعیناتی کو غیر آئینی قرار دیا جائے۔ درخواست کے حتمی فیصلے تک، ریٹائرڈ ججز کو بطور الیکشن ٹریبونل قائم کرنے سے روکا جائے۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *