فضل الہیٰ اور پولیس کے مذاکرات کامیاب، رحمان بابا گریڈ اسٹیشن پر جاری احتجاج ختم

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
فضل الہیٰ اور پولیس کے مذاکرات کامیاب، رحمان بابا گریڈ اسٹیشن پر جاری احتجاج ختم
فضل الہیٰ اور پولیس کے مذاکرات کامیاب، رحمان بابا گریڈ اسٹیشن پر جاری احتجاج ختم

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن خیبرپختونخوا اسمبلی فضل الہیٰ اور پولیس کے مابین مذاکرات کامیاب ہونے پر رحمان بابا گریڈ اسٹیشن پر جاری احتجاج ختم کردیا گیا۔

بجلی لوڈ شیڈنگ کے خلاف پی ٹی آئی رہنماء اور ایم پی اے فضل الہٰی نے کارکنوں کے ہمراہ پشاور کے رنگ روڈ پر رحمان بابا گرڈ اسٹیشن کے باہر پہنچ کر احتجاج شروع کردیا اور مظاہرین نے رنگ روڈ پر سروس روڈ کو بند کردیا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جس سے انہیں شدید پریشانی کا سامنا
ہے۔

ایم پی اے فضل الہی کا کہنا ہے کہ ڈنڈے کے زور پر بجلی بحال کریں گے اور 24 گھنٹے میں لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل نہ کیا تو گرڈ اسٹیشن پر پڑاؤ ڈالیں گے۔

احتجاج کے پیش نظر گرڈ اسٹیشن پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی۔

بعدازاں پشاور میں بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف رنگ روڈ رحمان بابا گریڈ اسٹیشن پر جاری احتجاج ختم کردیا گیا۔

رکن صوبائی اسمبلی فضل الٰہی اور پولیس کے مابین مذاکرات کامیاب ہونے پر مظاہرین نے رنگ روڈ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ عید کے دنوں میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *