این اے 15 سے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
این اے 15 سے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور

ریٹرننگ افسر نے مانسہرہ سے پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے کاغذات نامزدگی پر دائر اعتراضات کو مسترد کردیا۔

پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے این اے 15 مانسہرہ سے نواز شریف کے کاغذات نامزدگی چیلنج کیے تھے۔

این اے 15 سے نواز شریف کے کاغذات پر اعتراضات پی ٹی آئی کے مقامی رہنما شاہد رفیق نے ریٹرننگ افسر کے پاس داخل کرائے۔

درخواست گزار نے کہا کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ کے 5 رکنی بینچ نےتاحیات نااہل قرار کر رکھا ہے اور متعلقہ ریٹرننگ آفیسر مجاز نہیں کہ وہ نواز شریف کو الیکشن کے لیےاہل قرار دیں۔

ریٹرننگ افسر حاجرہ سمیع نے کاغذات نامزدگی پر دائر اعتراضات پر سماعت کی جس میں دونوں جانب سے وکلا کے دلائل مکمل کرنے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

ریٹرننگ افسر نے کچھ دیر بعد فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کے اعتراضات کو مسترد کردیا اور نواز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور کرلی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *