کھانسی اور پھیپھڑوں کے انفیکشن سے نجات دلانے میں مددگار نسخہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
کھانسی اور پھیپھڑوں کے انفیکشن سے نجات دلانے میں مددگار نسخہ

پاکستان میں لاہور، کراچی جیسے بڑے شہروں سمیت دیگر حصوں میں ہوا کے خطرناک معیار کے باعث ہر طرف پھیپھٹروں کا انفیکشن پھیلا ہوا ہے اور ہر دوسرا شخص آپ کو چھینکتا اور کھانستا ہوا نظر آتا ہے، کیونکہ ہوا میں حد سے زیادہ دھول، مٹی اور آلودگی ہوگئی ہے۔

اگر آپ کو بھی کھانسی، چھینک، اور گلے اور آنکھوں میں جلن ہو رہی ہے تو آئیے آپ کو بتاتے ہیں کنسلٹنٹ نیوٹریشنسٹ روپالی دتا اس سے بچنے کیلیئے کیا اور کون سی ریمیڈی بتاتی ہیں۔

روپالی دتا بتاتی ہیں کہ، وٹامن سی، وٹامن ای، وٹامن ڈی، کیروٹینائڈز اور مختلف معدنیات سمیت غذائی اجزاء کا استعمال فضائی خطرات سے نمٹنے اور پھیپھڑوں کی صحت کو فروغ دینے کا ایک آسان ترین طریقہ ہے۔

کھانسی اور پھیپھڑوں کے انفیکشن کے لیئے بہترین ریمیڈی:

یہ نسخہ انتہائی آسان اور سادہ ہے۔

آپ کو ملیٹھی کا تین انچ کا ٹکڑا، ایک چائے کا چمچ اجوائن، آدھا انچ ادرک کا ٹکڑا اور ایک چائے کا چمچ گڑ چاہیے۔ پھر ان تمام اجزاء کو ایک ساتھ 1.5 کپ پانی میں کم از کم دو منٹ تک ابالیں اور پھر چھان کر چھوٹے چھوٹے گھونٹ پیئیں۔

یہ کاڑھا بہت بہترین گھریلو علاج کے طور پر کام کرتا ہے۔ یہ سوزش اور سانس کے مسائل کو روکنے اور باہر کی خراب ہوا کے معیار کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *