پی ٹی آئی میں شددید اختلافات عمر ایوب  کے استعفے کے بعد شیر افضل مروت کا  شبلی فراز سے بھی ممستعفی ہونے کامطالبہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پی ٹی آئی میں شددید اختلافات عمر ایوب  کے استعفے کے بعد شیر افضل مروت کا  شبلی فراز سے بھی ممستعفی ہونے کامطالبہ
پی ٹی آئی میں شددید اختلافات عمر ایوب  کے استعفے کے بعد شیر افضل مروت کا  شبلی فراز سے بھی ممستعفی ہونے کامطالبہ



اسلام آباد: پی ٹی آئی میں اختلافات مزید شدت اختیار کرنے لگےعمر ایوب  کے پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل کے عہدے سے استعفے کے بعد شیر افضل مروت نے  شبلی فراز سے بھی پارٹی عہدہ اور قائد خزب اختلاف کا عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کردیا۔

عمر ایوب  پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل کے عہدے سے مستعٰفی ہونے کے بعد  عمر ایوب نے پی ٹی آئی فنانس بورڈ کے چیئرمین کا عہدہ بھی چھوڑ دیا۔شیر افضل مروت نے سوشل میڈیا ویبسائٹ ایکس پر  جاری بیان میں کہا کہ عمرایوب کےفیصلے کا خیرمقدم کرتاہوں۔

شیر افضل مروت نے شبلی فراز سے بھی پارٹی عہدہ اور قائد خزب اختلاف کا عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کردیا اور کہا کہ شبلی فراز کے استعفے سے ہی پارٹی قبضہ مافیا سے آزاد ہوگی۔’

اپنے بیان میں شیر افضل مروت نے کہا کہ شبلی فراز کو ہٹایا گیا تو وعدہ کرتا ہوں کہ پارٹی وقت کی ضرورت کے مطابق اٹھے گی، پارٹی کارکن مجھے میدان میں چاہتے ہیں تو میرے مطالبے کے حق میں آواز بلند کریں۔

انہوں نے پارٹی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی ایک بھی کام پورا کرنے میں ناکام رہی، بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں اور مینڈیٹ کی بازیابی ابھی دور ہے، ہماری خواتین اور رہنما جیلوں میں بند ہیں۔ہم عوام کو ایک عظیم تحریک کیلئے متحرک کرنے میں ناکام رہے ہیں، بلے کے نشان اور مخصوص نشستوں سمیت کئی مثالیں ہیں جہاں پارٹی قیادت ناکام رہی۔

شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ پارٹی کی کور کمیٹی اور سیاسی کمیٹیاں فیورٹ پر مشتمل ہوتی ہیں، پارٹی کے فیصلے میرٹ پر نہیں ہوتے۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *