گوگل کروم کے تجربے کو بہتر بنانے کیلئے اینڈرائیڈ کے کئی فیچر آئی فون صارفین کیلئے متعارف

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
گوگل کروم کے تجربے کو بہتر بنانے کیلئے اینڈرائیڈ کے کئی فیچر آئی فون صارفین کیلئے متعارف



اسلام آباد: موبائل فونز پر گوگل کروم ویب براؤزر استعمال کرنے والوں کیلئےاچھی خبر یہ ہے کہ اس میں 5 نئے فیچرز کا اضافہ کیا گیا ہے۔

ہر فیچر کا مقصد کروم پر سرچ کرنے کے تجربے کو بہتر بنانا ہے تاہم ان مین سے زیادہ تر فیچر وہ ہی جو پہلے ہی اینڈرائیڈ صارفین کیلئے پہلے ہی متعارف کروائے جا چکے ہیں مگر اب آئی او ایس یا آئی فون صارفین کے لئے اب دستیاب ہوں گے۔

یہ سب فیچرز جلد اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز پر صارفین کو دستیاب ہوں گے۔ان میں سے ایک فیچر کروم ایکشنز ہے جس سے صارفین کو سیٹنگز میں جائے بغیر مخصوص کام کرنے میں مدد ملتی ہے۔

اب اس فیچر کو بہتر بناکر لوکل سرچ رزلٹس کے لیے استعمال کیا جائے گا۔یعنی صارفین اپنے قریب موجود کاروباری اداروں کے بارے میں سرچ کر سکیں گے اور کال، ڈائریکشنز یا ریویوز جیسے شارٹ کٹ بٹنز کے ذریعے ان تک فوری رسائی حاصل کر سکیں گے۔یہ فیچر  اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے متعارف کروا دیا گیا ہے، مگر جلد آئی فونز پر بھی دستیاب ہوگا۔

ایک اور کارآمد فیچر ٹرینڈنگ سرچز کا ہے جو اس سے پہلے صرف اینڈرائیڈ صارفین کے لیے دستیاب تھا۔مگر اب اسے آئی او ایس صارفین کے لیے بھی متعارف کرایا جا رہا ہے جس سے یہ معلوم ہوسکے گا کہ گوگل سرچ پر کونسی سرچز زیادہ مقبول ہیں۔

اسی طرح آئی او ایس اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر ایک ایسے فیچر کا اضافہ بھی کیا جا رہا ہے جس کے تحت پرانی سرچز کے مطابق ویب سائٹس سجیسٹ کی جائیں گی۔یعنی اگر کوئی فرد اکثر گوگل کروم پر کسی مخصوص لفظ کو لکھ مخصوص ویب سائٹ پر وزٹ کرتا ہے تو وہ ویب سائٹ مخصوص لفظ کو سرچ کرنے پر سب سے اوپر نظر آئے گی۔

گوگل کی جانب سے کروم کی ڈسکور فیڈ میں لائیو اسپورٹس کارڈز کا فیچر بھی متعارف کرایا جا رہا ہے۔اس فیچر سے صارفین کو معلوم ہوسکے گا کہ ان کی پسندیدہ ٹیم کا مقابلہ کب ہوگا اور اس مقابلے کے تازہ ترین اسکور اور ہائی لائٹس کی اپ ڈیٹس انہیں دستیاب ہوں گی۔

صارفین اس حوالے سے کروم کے تھری ڈاٹ مینیو میں جاکر اپنی پسند کی سیٹنگز کا اطلاق کرسکیں گے۔





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *