کراچی:سی ٹی ڈی کی کارروائی کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 سہولت کار گرفتار

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
کراچی:سی ٹی ڈی کی کارروائی کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 سہولت کار گرفتار
کراچی:سی ٹی ڈی کی کارروائی کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 سہولت کار گرفتار

ویب ڈیسک: کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کی مالی معاونت کرنے والے دو سہولت کار سپر مارکیٹ سہراب گوٹھ سے گرفتار کرلیے گئے۔

تفصیلا ت کے مطابق سی ٹی ڈی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں حسن گل محسود اور بشیر احمد شامل دونوں ملزمان کے نام دہشت گردوں کی سہولت کاری کرنے پر حکومت سندھ کے فورتھ شیڈول میں بھی شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے دہشت گردی کے لئے فنڈنگ کی کثیر رقم برآمد ہوئی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ سی ٹی ڈی امیر تحریک طالبان پاکستان کی ہدایت پر ملزمان نے فنڈنگ سے ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے سے دو عدد خودکار جدید 9ایم ایم پستول بھی خریدے تھے، دونوں پستول ملزمان کی نشاندہی پر بر آمد کرلیے گئے ہیں، ملزمان سپر مارکیٹ علاقہ تھانہ گلزار ہجری پر غیر قانونی ٹرک اڈہ چلا رہے تھے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ٹرک اڈے سے حاصل ہونے والے منافع کی رقم سے تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں کی مالی معاونت کرتے ہیں،ملزمان کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی کراچی میں ٹیرر فنڈنگ و اسلحہ کے مقدمات درج کئے گئے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *