کراچی: پکنک پر جانے والی کوسٹر کو حادثہ، ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
کراچی: پکنک پر جانے والی کوسٹر کو حادثہ، ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق
کراچی: پکنک پر جانے والی کوسٹر کو حادثہ، ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق

کراچی میں پکنک منانے کے لیے ہاکس بے جانے والی کوسٹر خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی، ماڑی پور کے قریب کوسٹر پلٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے۔

پکنک پر جانے والی بس کو حادثہ کراچی کے علاقے ماڑی پور نیو ٹرک اڈا گیٹ نمبر 6 کے نزدیک پیش آیا جہاں ٹریللر سے بچنے کی کوشش میں تیز رفتار کوسٹر ڈرائیور کے قابو میں نہ رہی اور فٹ پاتھ سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی، جاں بحق افراد میں 3 بچے، 3 خواتین اور ایک مرد شامل ہیں۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 40 سالہ صغرا زوجہ غلام علی، 45 سالہ سعدیہ زوجہ احمد، 06 سالہ سکینہ دختر منظور عالم، 04 سالہ زینت دختر حیات، 10 سالہ کنزہ دختر احمد، 14 سالہ قدیر ولد عبدالجبار شامل ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والی ایک خاتون کی شناخت نہ ہوسکی۔

پولیس کے مطابق بس میں سوار افراد پکنک منانے ہاکس بے جارہے تھے، حادثے میں 14 افراد زخمی بھی ہوئے، لاشوں اور زخمیوں کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بس میں ایک ہی خاندان کے 30 سے زائد افراد سوار تھے، جن کا تعلق عزیزآباد بھنگوریہ گوٹھ سے ہے، تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے، متاثرہ خاندان عزیزآباد کا رہائشی ہے جبکہ بس میں زیادہ تعداد بچوں اور خواتین کی تھی۔

پولیس کے مطابق حادثے کا سبب بننے والے ٹرالر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ ٹرالر کو تحویل میں لے لیا گیا۔

گورنر سندھ کا افسوس کا اظہار

سندھ کے گورنر کامران ٹیسور نے ماڑی پور میں بس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کی مغفرت اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی، انہوں نے زخمی افراد کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

کامران ٹیسوری نے کمشنر کراچی اور ایڈیشنل آئی جی کراچی پولیس سے بس حادثہ سے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت دی کہ زخمی افراد کو ہرممکن طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا افسوس کا اظہار

سندھ کے وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ نے ماڑی پور روڈ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسانی جانوں کے نقصان پر انتہائی دکھ ہوا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے سول اسپتال، ٹراما سینٹر اور جناح اسپتال انتظامیہ کو زخمیوں کا بہترین علاج کرنے کی ہدایت کردی۔

مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ سے ماڑی پور ٹریفک حادثے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کہ ٹریفک پولیس حادثات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *