سگریٹ نوشی کا خطرناک نقصان سامنے آگیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
سگریٹ نوشی کا خطرناک نقصان سامنے آگیا

حال ہی میں ہونے والی ایک تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ سگریٹ نوشی کرنے سے دماغ کی جسامت سکڑ جاتی ہے۔

واشنگٹن یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن کے محققین نے اپنی حالیہ مطالعے میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ جو لوگ سگریٹ نوشی کرتے ہیں، ایک عرصے کے بعد ان کے دماغ کا سائز چھوٹا ہوجاتا ہے۔

کم حجم کا دماغ کئی ذہنی و علمی صلاحیتوں کے مسائل سے منسلک ہے جیسے کہ ڈیمنشیا اور الزائمر وغیرہ۔ تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ اگرچہ سگریٹ نوشی چھوڑنے سے مزید نقصان سے بچا جاسکتا ہے تاہم دماغ کا جو حصہ ختم ہوچکا ہے، وہ دوبارہ پیدا نہیں ہوسکتا۔

سگریٹ نوشی کے پھیپھڑوں سے متعلق نقصانات کے بارے میں تو ماہرین کو علم تھا تاہم اس کے دماغ پر کیا اثرات ہوتے ہیں، اس حوالے سے ماہرین کو بہت کم علم تھا۔

مطالعے کے نتائج حال ہی میں بائیولوجیکل سائکاٹری گلوبل اوپن سائنس نامی جریدے میں شائع ہوئے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *