امریکا سمیت کئی ممالک میں کورونا نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
امریکا سمیت کئی ممالک میں کورونا نے خطرے کی گھنٹی بجا دی

دنیا بھر میں ایک بار پھر کرونا نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، امریکا میں کرونا وائرس کی جے این ون ویرینٹ تیزی سے پھیلنے لگی ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا میں جے این ون قسم پہلی بار ستمبر میں رپورٹ ہوئی تھی اب امریکا میں کرونا کے نصف فیصد کیسز جے این ون قسم کے ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق کورونا کا یہ ویرینٹ پھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس سے کمزور لوگ زیادہ متاثر ہو رہے ہیں۔

ادھر بھارت میں بھی ایک بار پھر کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے، چوبیس گھنٹے میں پانچ سو سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ وائرس مزید پانچ افراد کو نگل گیا۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق اکتالیس ممالک میں کورونا کے اس ویرینٹ کے کیسز سامنے آچکے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ حفاظتی ٹیکے لگوانے، ماسک پہننے اور محفوظ فاصلہ برقرار رکھنے جیسے اصولوں پر کاربند رہیں جبکہ کرونا سے متاثرہ شخص سے کسی بھی طرح رابطے میں آنے کے بعد اپنا ٹیسٹ بھی کروایا جائے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *