سعودی کمپنی کو سونے کے نئے ذخائر مل گئے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
سعودی کمپنی کو سونے کے نئے ذخائر مل گئے

سعودی کمپنی کو سونے کے نئے ذخائر مل گئے

مکہ مکرمہ ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سعودی عرب کی کان کن کمپنی معادن کو سونے کے نئے ذخائر مل گئے۔ یہ ذخائر  مکہ مکرمہ کے علاقے میں دریافت ہوئے ہیں ۔عرب میڈیا کے مطابق اس حوالے سے کمپنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس نے موجودہ منصورہ مسارہ سونے کی کان کے جنوب میں سونے کے متعدد ذخائر دریافت کیے ہیں،لیے گئے نمونوں نے اعلیٰ درجے کے سونے کے ذخائر کی موجودگی کی نشاندہی کی ہے۔

“جنگ ” کے مطابق معادن کمپنی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ دریافت اس علاقے میں سونے کی کان کنی کو وسعت دینے کے امکانات کی نشاندہی کرتی ہے۔ اس دریافت پر اگلے سال کام شروع ہونے کا امکان ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *