ویب ڈیسک: خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ( SIFC) ملک میں آئی ٹی اور ٹیلی کام کے شعبوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے ایس آئی ایف سی کی سفارشات کے پیش نظر وزارت آئی ٹی ، ٹیلی کام اور پیپراکوپروکیورمنٹ سمیت دیگر حکومتی عوامل کی ڈیجٹلائزیشن میں تیزی اوربہتری لانے کیلئے ہدایات کردی ہے۔ کلاؤڈ سروسز پروکیورمنٹ فریم ورک کے استعمال سے حکومتی ادارے تمام تر پروکیورمنٹس کو عمل میں لائیں گے۔
ایم ڈی پیپرا کو احکامات دے دیئے گئے کہ اس نظام کی منظوری کے عمل کو تیزی سے مکمل کیا جائے اور تمام صوبے اس پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں ۔ فائیو جی آکشن کا کام رواں ماہ مکمل ہو گا جس کیلئے لاء ڈویژن کو ہدایات جاری کردی گئیں ہیں۔ فائیوجی سے متعلق اسلام آباد اور سندھ ہائیکورٹ میں زیر التوا مقدمات پر کام کرکے انہیں جلد از جلد حل کیا جائے۔
پاکستان سٹارٹ اپ فنڈ میں وزارت منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی امور نے 235 ملین روپے کی منظوری کے بعد تفویض کردہ اکاؤنٹ کھل گیا ہے۔ وزارت منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی امور نے ای۔ روزگار پروگرام کیلئے 229 ملین روپے منظور کرکے تفویض شدہ اکاؤنٹ کھول دیا ہے۔
یہ اقدامات گزشتہ ایک سال میں ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فارم سے اٹھائے گئے چند انیشیٹوز میں سے ہیں جو عرصہ دراز سے تعطل کا شکار تھے۔ ایس آئی ایف سی نے بطور ون ونڈو سہولت کار حل طلب مسائل کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرکے باہمی مشاورت اور شفافیت کے ساتھ نتائج حاصل کئے ہیں۔
Source link