منی بجٹ نہیں آئے گا، پاکستانی کرنسی مستحکم رہے گی، آگے جا کر تنخواہ دار طبقے کو بتدریج ریلیف دیں گے، وزیر خزانہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
منی بجٹ نہیں آئے گا، پاکستانی کرنسی مستحکم رہے گی، آگے جا کر تنخواہ دار طبقے کو بتدریج ریلیف دیں گے، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ منی بجٹ نہیں آئے گا، پاکستانی کرنسی مستحکم رہے گی، ریٹیلرز پر ٹیکس اطلاق ہونے جا رہا ہے، نان فائلرز کیلئے مارجن ہم سزا کی حد تک لے گئے ہیں، نان فائلرز اب تین چار پانچ بار ضرور سوچیں گے کہ وہ ٹیکس نیٹ میں کیوں نہیں آرہے۔

آج نیوز کے پروگرام ”نیوزانسائٹ ود عامر ضیا“ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ آگے جا کر تنخواہ دار طبقے کو بتدریج ریلیف دیں گے۔

نہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کے لیے آئی ایم ایف پروگرام ضروری ہے، کوشش ہے اس مہینے آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ ہوجائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈالر ختم ہو جاتے ہیں تو آئی ایم ایف پروگرام کی طرف جانا پڑتا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ میکرو اکنامک استحکام میں تسلسل لانے کی ضرورت ہے اس لئے ہمیں آئی ایم ایف پروگرام چاہیے، کوشش ہوگی کہ اس مہینے آئی ایم ایف معاہدوں کو اسٹاف لیول ایگریمنٹ تک لے جائیں۔

محمد اورنگزیب نے دعویٰ کیا کہ پاکستانی کرنسی اب مستحکم رہے گی، آئی ایم ایف ہو یا نہ ہو آئی ٹی اور زراعت ہمارے گروتھ ایریاز ہیں۔

انھوں نے کہا کہ ورلڈ بینک نے ایک ارب ڈالرز کی منظوری دی ہے۔ آئی ایم ایف کا پروگرام سمجھنے کی ضرورت ہے، اس پروگرام کو پاکستان کا پروگرام کہنا چاہیے، اگر بنیادی ڈھانچے کی اصلاحات نہ کیں تو معاملات بگڑیں گے، ہمارے ہاں پالیسی اور انفورسمینٹ گیپ ہیں۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی ساڑھے 9 فیصد سے ملک نہیں چل سکتا، ٹیکس ٹو جی ڈی پی 13 فیصد تک لے جانا ہے۔

Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *