دنیا کے کئی ممالک میں سردی میں اضافہ ریکارڈ ٹوٹ گئےامریکی ریاست نبراسکا کو برفانی طوفان کا سامنا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
دنیا کے کئی ممالک میں سردی میں اضافہ ریکارڈ ٹوٹ گئےامریکی ریاست نبراسکا کو برفانی طوفان کا سامنا

دنیا کے کئی ممالک میں سردی میں اضافہ ، ریکارڈ ٹوٹ گئے،امریکی ریاست نبراسکا …

 واشنگٹن،بیجنگ،کیف ( آن لائن ) دنیا کے کئی ممالک میں موسم  شدیدسرد ہوگیا،امریکی ریاست نبراسکا کو برفانی طوفان کا سامنا ہے،کئی شہروں میں 1 فٹ سے زیادہ برف پڑنے سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہے۔امریکی ریاست نبراسکا شدید سردی کی لپیٹ میں ہے ٹھنڈی ہواؤں اور برفباری سے معمولات زندگی متاثر ہیں،پھسلن کے باعث سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہےحکام نے شہریوں کو غیرضروری سفر سے روک دیا ہے۔

دوسری جانب چینی دارالحکومت بیجنگ میں بھی سردی کی لہر سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہے،مسلسل 12 دنوں سے پارہ صفر سے اوپر نہیں گیا،خون جمادینے والی سردی کا 70سالہ ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا۔ادھر یوکرینی دارالحکومت کیف میں بھی برفباری کا آغاز ہوگیا۔برف کے گالوں نے کرسمس کی چھٹیوں کا مزہ دوبالا کردیا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *