
کوئٹہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے محرم الحرام کے چاند سے متعلق اعلان کردیا۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزادنے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملک بھر سے کہیں بھی محرم کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی،آج پاکستان کے اکثر و بیشتر مقامات پر مطلع آبرالود رہا،اسی لیے یکم محرم الحرام 8 جولائی 2024 بروز پیر ہوگی جبکہ یوم عاشورہ 17 جولائی بروز بدھ کو ہوگا۔









