ایشیا کے دو اہم ممالک نے مقامی کرنسی میں تجارت کا فیصلہ کرلیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
ایشیا کے دو اہم ممالک نے مقامی کرنسی میں تجارت کا فیصلہ کرلیا

ایشیا کے دو اہم ممالک نے مقامی کرنسی میں تجارت کا فیصلہ کرلیا

ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشیا کے دو اہم ممالک روس اور ایران نے امریکی ڈالر کے بجائے مقامی کرنسیوں میں تجارت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایران اور روس کے مرکزی بینکوں کے گورنرز کا اجلاس ماسکو میں ہوا جس میں دونوں ملکوں نے باہمی تجارت کو امریکی ڈالر کے بجائے مقامی کرنسیوں میں کرنے کے معاہدے کو حتمی شکل دے دی ہے۔معاہدے کے بعد اب بینک اور گروپ مقامی کرنسیوں میں لین دین کرسکیں گے اور ایسے بینکاری نظام استعمال کر سکیں گے جن میں سوئفٹ سسٹم درکار نہیں ہوتا.بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ روس کی قیادت میں یوریشین اکنامک یونین  کے اراکین نے 25 دسمبر کو ایران کے ساتھ ایک مکمل آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔روس کے علاوہ بیلاروس، قزاخستان، کرغزستان اور ارمینیا اس یونین کے رکن ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *