شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک

شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 5 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق میر علی میں آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، ہلاک دہشتگرد بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے، آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

شعبہ تعلقات عامہ کا بتانا ہے کہ علاقے میں موجود ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *