نائیجیریا میں کرسمس کے موقع پر حملوں میں مارے گئے مسیحیوں کی تعداد 160 ہوگئی
ابوجا (ویب ڈیسک) نائیجیریا میں کرسمس کے موقع پر حملوں میں مارے گئے مسیحیوں کی تعداد 160 ہوگئی لیکن انتظامیہ نے حملہ آوروں کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی ۔
جیو نیوز کے مطابق وسطی پلاٹیو (Plateau) ریاست میں کیے گئے ان حملوں میں 300 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، حملہ آوروں نے 2 علاقوں میں مسیحیوں کی 20 بستیوں کو نشانہ بنایا اور سوا دو سو گھروں اور عبادت گاہوں کو آگ لگادی۔









