بانی تحریک انصاف کے این اے 122 ، این اے 89 سے کاغذات نامزدگی مسترد
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بانی تحریک انصاف عمران خان کے این اے 122 اور این اے 89 سے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے گئے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن ) کے میاں نصیر نے عمران خان کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض عائد کیا تھا جس پر ریٹرننگ افسر نے فیصلہ سنا دیا۔
میاں نصیر نے اعتراض اٹھایا تھا کہ عمران خان کے تجویز اور تائید کنندہ این اے 122 سے نہیں، دوسرا اعتراض یہ اٹھایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی توشہ خانہ کیس میں نااہل ہیں لہذا ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جائیں۔









