وسیم اکرم نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا عہدہ قبول نہ کرنے کی وجہ بتادی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
وسیم اکرم نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کا عہدہ قبول نہ کرنے کی وجہ بتادی

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کا عہدہ قبول نہ کرنے کی وجہ بتادی۔

بھارتی اسپورٹس ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق کپتان وسیم اکرم سوال کیا گیا کہ وہ پاکستان اور آسٹریلین ٹیم میں کس کی کوچنگ کو ترجیع دیں گے؟ جس پر سوئنگ کے سلطان نے حیران کن جواب دیا کہ میں کینگروز کی کوچنگ کرنا چاہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلین ٹیم کی کوچنگ کو ترجیع دینے کی وجہ میری اہلیہ نہیں بلکہ دباؤ کی کمی ہے، جس کی وجہ سے مجھے کوچنگ کی ذمہ داریوں پر توجہ مرکوز کرنے کا بہتر موقع ملے گا۔

قبل ازیں گزشتہ دنوں وسیم اکرم نے 1999 کے ہوبارٹ ٹیسٹ کی کچھ یادیں تازہ کیں تھی۔

واضح رہے کہ سابق کرکٹر اسوقت پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے دوران کمنٹری پینل کا حصہ ہیں جبکہ پاکستان سپر لیگ میں معروف فرنچائز کراچی کنگز کے ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں بھی نبھا رہے ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *