نئے سال کا آغاز سب سے پہلے کس ملک میں ہو گا؟
آکلینڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن) نئے سال کا آغاز سب سے پہلے نیوزی لینڈ میں ہو گا۔
نجی ٹی وی ہم نیوز کےمطابق دنیا کے مختلف ممالک میں نئے سال کے جشن کی تیاریاں شروع ہو گئیں، نئے سال کی تقریبات کا آغاز سب سے پہلے نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ کے سکائی ٹاور پر آتش بازی کے مظاہرے سے کیا جائے گا۔ اس کے بعد آسٹریلیا کے سڈنی ہاربر برج پر لائٹ شو کا انعقاد ہو گا۔
پاکستان میں اس وقت 31 مارچ کی سہ پہر کے ساڑھے 3 سے 4 بجے کے درمیان کا وقت ہو گا جب نئے سال کا آغاز وسطی بحرالکاہل کے جزائر ٹونگا اور کریباتی میں ہو جائے گا۔ آکلینڈ میں جب نئے سال کا سورج طلوع ہو رہا ہو گا تو پاکستان میں 31 مارچ کی سہ پہر 4 بجے کا وقت ہو گا۔









