نیوزی لینڈ میں نئے سال کا آغاز ہو گیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
نیوزی لینڈ میں نئے سال کا آغاز ہو گیا

نیوزی لینڈ میں نئے سال کا آغاز ہو گیا

 آکلینڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیوزی لینڈ میں نئے سال کا آغاز ہو گیا جہاں 2024 کے استقبال کیلئے تقریبات کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں نئے سال کو خوش آمدید کہنے کیلئے سکائی ٹاور پر شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا جبکہ ہاربر برج پر لائٹ شو کا اہتمام بھی کیا گیا۔ اس موقع پر شہریوں کا ہجوم موجود تھا جنہوں نے تالیاں بجا کر نئے سال کا استقبال کیا۔ لوگوں نے گلے لگا کر ایک دوسرے کو نئے سال کی مبارکباد بھی دی۔

پاکستان میں سرکاری طور پر نئے سال  کو سادگی  سے خوش آمدید کہنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یک جہتی کرتے ہوئے نئے سال کی تقاریب پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *