حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے متعلق بڑا اعلان

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے متعلق بڑا اعلان

نگراں وفاقی حکومت کا آئندہ 15 روز کے لیے پٹرول کی قیمت برقرار رکھنے کا اعلان، وزارت خزانہ نے اعلامیہ جاری کردیا۔

اعلامیہ کے مطابق یکم جنوری 2024 سے 15 جنوری تک پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں ہی برقرار رہیں گی، عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تناظر میں اوگرا کی تجویز کردہ سفارشات پر قیمتیں برقرار رکھی گئی ہیں۔

اس سے قبل خبریں زیر گردش تھیں کہ عالمی سطح پر برینٹ کی قیمتوں میں معمولی اضافے کے بعد نگران حکومت نئے سال کے پہلے ماہ جنوری 2024 کے پہلے 15 روز میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو برقرار رکھ سکتی ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *