نئے سال کے پہلے روز بھی اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
نئے سال کے پہلے روز بھی اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری

اسرائیلی فوج نے نئے سال کے پہلے روز بھی فلسطینیوں پر بارود برسائے، تازہ حملوں میں بچوں اور خواتین سمیت مزید 100 فلسطینی شہید ہوگئے۔ غزہ کے علاقے زیتون میں اسرائیلی طیارے رات بھر عام شہریوں کو نشانا بناتے رہے، مغازی کیمپ میں رہائشی عمارتوں کو ڈرون سے نشانہ بنایاگیا، نصیرت کیمپ میں بھی گھروں پر بمباری کی گئی، جس کے نتیجے میں 35 افراد شہید ہوئے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق غزہ شہر پر اسرائیلی فوج کی شدید بمباری اتوار (31 دسمبر) کی رات تقریباً 48 افراد مارے گئے، جس کے بعد ایک اور حملے میں غزہ شہر کے مغرب میں الاقصیٰ یونیورسٹی میں پناہ گزین کیمپ میں 20 افراد مارے گئے۔

اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری سے مسجد اقصیٰ کے سابق امام شیخ یوسف بھی شہید ہوگئے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں 100 فلسطینی اسرائیلی دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ گئے، شہدا کی مجموعی تعداد 21 ہزار 800 کا ہندسہ عبور کر گئی۔

ورلڈ فوڈ پروگرام نے نئے سال کی آمد پر لاکھوں لوگوں کو قحط سے بچانے کے لیے غزہ میں جنگ بندی اور بلارکاوٹ امداد کی فراہمی کا مطالبہ کیا تھا۔۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *