ڈیوڈ وارنر  کا ون ڈے کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
ڈیوڈ وارنر  کا ون ڈے کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر ڈیوڈ وارنر  نے ٹیسٹ کے بعد ون ڈے کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔

ڈیوڈ وارنر نے کہا ہے کہ ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا میرا فیصلہ اچھا ہے، ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ٹیم کیلئے دستیاب ہوں گا۔  اگر ٹیم کو ضرورت پڑی تو 2025 کی آئی سی سی چیمپئن ٹرافی کیلئے بھی ٹیم کیلئے میری خدمات حاضر ہیں۔

واضح رہے کہ ڈیوڈ وارنر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان پہلے ہی کر چکے ہیں، وہ سڈنی میں 3 جنوری کو پاکستان کے خلاف اپنا آخری ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔

ڈیوڈ وارنر نے 161 ایک روزہ میچز میں 45.30 کی اوسط سے 6932 رنز بنائے ہیں جس میں 22 سنچریاں بھی شامل ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *