مختلف نوٹوں سے بنا طویل ہار شادی ھال کی زینت بن گیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
مختلف نوٹوں سے بنا طویل ہار شادی ھال کی زینت بن گیا

سوشل میڈیا کے زمانے میں کون کب مشہور ہو جائے کچھ معلوم نہیں جبکہ ایسے میں کچھ افراد غیرروایتی انداز اپنا کر نیٹیزنز کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک مثال اس وقت انسٹاگرام پر وائرل ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شادی ہال میں سیاہ لباس زیب تن کیے ایک مکمل اسکواڈ موجود ہے جو پیسوں سے بنا روایتی ہار اٹھائے اسٹیج کی جانب گامزن ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ ہار تو روایتی ہے مگر اس کی لمبائی غیر روایتی اور کئی فٹ پر مشتمل ہے۔

ہار میں 1000 اور 5000 کے نوٹوں سے ڈیزائن بنا ہوا ہے جسے دولہا یا دلہن میں سے کس نے پہنا، یہ تو معلوم نہیں، ہاں مگر یہ ہار اپنی غیر روایتی لمبائی کے سبب سوشل میڈیا پر ہزاروں صارفین کی توجہ کا مرکز ضرور بن گیا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *