فخر زمان کی شاہین شاہ آفریدی سے متعلق اہم پیشگوئی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
فخر زمان کی شاہین شاہ آفریدی سے متعلق اہم پیشگوئی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹر فخر زمان کا کہنا ہے کہ اُمید ہے کہ شاہین شاہ آفریدی نیوزی لینڈ کے خلاف اچھی کپتانی کریں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ کسی بھی ٹیم کے لیے مقابلہ ضروری ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اچھی بات ہے کہ ایک پوزیشن کے لیے بہت سارے کھلاڑی آگئے ہیں، مجھے کپتان اور کوچ کی جانب سے پیغام ملا کہ ون ڈاؤن کھیلنا ہے۔

فخر زمان کا کہنا ہے کہ شاہین آفریدی نے لاہور قلندرز کی اچھی کپتانی کی ہے، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) اور انٹرنیشنل کرکٹ میں فرق ہے۔

قومی ٹیم کے اوپننگ بیٹر نے یہ بھی کہا کہ اچھا اور برا وقت ہر کھلاڑی پر آتا ہے، پُرامید ہوں کہ بابر اعظم بڑا اسکور کریں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *