آسٹریلوی پادری نے 45 برس چرچ کیلئےوقف کرنے بعد اسلام قبول کرلیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
آسٹریلوی پادری نے 45 برس چرچ کیلئےوقف کرنے بعد اسلام قبول کرلیا

آسٹریلوی پادری نے 45 برس چرچ کیلئےوقف کرنے بعد اسلام قبول کرلیا

سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آسٹریلین پادری گولڈ ڈیوڈ نے اپنی زندگی کے 45 سال چرچ کے لیے وقف کرنے کے بعد اسلام قبول کرلیا۔

مسلم ٹیلی گراف کی  ایک رپورٹ کے مطابق نومسلم گولڈ ڈیوڈ نے اپنا مسلم نام عبدالرحمان رکھا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گولڈ ڈیوڈ نے آسٹریلوی عیسائی برادری میں ایک معتبرپادری کی حیثیت سے مقام حاصل کیا۔

انہوں نے ساڑھے چار دہائیوں تک چرچ کی خدمت کی اور نوجوان مسیحی انہیں ایک ہمہ جہت شخصیت کے طور پر دیکھتے تھے۔ گولڈ ڈیوڈز کے اسلام قبول کرنے کی خبر نے بہت سے لوگوں کو حیران کر دیا۔

تاہم انہوں نے مسلمان ہونے سے متعلق ان محرکات پر تاحال کوئی بات نہیں کی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *