تاحیات نااہلی کیس سماعت کیلئے مقرر، سپریم کورٹ کا سات رکنی بینچ تشکیل

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
تاحیات نااہلی کیس سماعت کیلئے مقرر، سپریم کورٹ کا سات رکنی بینچ تشکیل

سپریم کورٹ نے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہلی سے متعلق درخواست پر بینچ تشکیل دے دیا۔ آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہلی سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ چلے گا یا الیکشن ایکٹ؟ عدالت نے سماعت کے لیے بینچ تشکیل دے دیا۔

سپریم کورٹ نے میربادشاہ قیصرانی کیس میں تاحیات نااہلی سے متعلق نوٹس پر 7 رکنی لارجر بینچ تشکیل دیا جو کل معاملے کی سماعت کرے گا۔

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی لارجر بینچ کا حصہ ہیں۔

عدالت عظمیٰ کا لارجر بینچ کل دن ساڑھے 11 بجے سماعت کرے گا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *