جاپان میں 379 مسافروں سے بھراطیارہ رن وے پر لینڈنگ کے دوران دوسرے طیارے سے ٹکرا گیا 

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
جاپان میں 379 مسافروں سے بھراطیارہ رن وے پر لینڈنگ کے دوران دوسرے طیارے سے ٹکرا گیا 

جاپان میں 379 مسافروں سے بھراطیارہ رن وے پر لینڈنگ کے دوران دوسرے طیارے سے …

ٹوکیو(ڈیلی پاکستان آن لائن ) جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کے ایئر پورٹ پر مسافر طیارہ لینڈنگ کے دوران رن پر موجود دوسرے طیارے سے ٹکرا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ویڈیو ز اور تصاویر وائرل ہو رہی ہے جس میں مسافر طیارے میں آگ بھڑکی ہوئی ہے ، 379 مسافروں سے لیس مسافر طیارہ ٹوکیو ایئر پورٹ پر لینڈنگ کر رہا تھا کہ اسی دوران رن وے پر ایک اور کوسٹ گارڈ ایئر کرافٹ موجود تھا جس سے طیارے کی شدید نوعیت کی ٹکر ہوئی اور فوری دونوں طیاروں میں آگ بھڑک اٹھی۔

ٹوکیو ایئر پورٹ انتظامیہ کا کہناہے کہ جہاز میں 379 مسافر سوار  تھے جنہیں ہنگامی بنیادوں پر بحفاظت نکال لیا گیاہے اور آگ بجھا دی گئی ہے۔ بتایا گیاہے کہ مسافر طیارہ جاپان کے شہر ‘ساپرو ایئر پورٹ ‘ سے آر ہا تھا ۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *