پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ (ن) کی بڑی وکٹ اڑا دی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پیپلز پارٹی نے مسلم لیگ (ن) کی بڑی وکٹ اڑا دی

پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر نثارکھوڑو نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے نائب صدر نے پییپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

 کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شمولیت پر شیخ جاوید میر کو خوش آمدید کہتا ہوں۔

شیخ جاوید میر نے کہا کہ زمانہ طالب علمی میں پیپلزپارٹی کاحصہ تھا، اب گھر واپس آگیا ہوں، مسلم لیگ (ن) میں سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل اور بشیر میمن کے آنے کے بعد دھڑے بنے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) سندھ کے رہنماوں کو بشیر میمن کے ساتھ نہیں چلناچاہیے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *