بہت جلد برآمدات کو ماہانہ 3 ارب ڈالرز تک بڑھائیں گے، وزیر تجارت

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
بہت جلد برآمدات کو ماہانہ 3 ارب ڈالرز تک بڑھائیں گے، وزیر تجارت
فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ بہت جلد برآمدات کو ماہانہ 3 ارب ڈالرز تک بڑھائیں گے۔

اسلام آباد سے جاری اپنے بیان میں نگراں وفاقی وزیر تجارت نے کہا کہ ملکی برآمدات کو ماہانہ 8 ارب ڈالرز تک پہنچانا اگلا ہدف ہے۔ نئی صنعتی پالیسی سے برآمدات کے اہداف حاصل کریں گے۔

نگراں وفاقی وزیر تجارت نے مزید کہا کہ صنعتی پالیسی ایس آئی ایف سی فریم ورک کے تحت بنا رہے ہیں۔ پاکستان کی برآمدات میں اضافہ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ دسمبر 2023 میں برآمدات 2 ارب 80 کروڑ ڈالرز سے تجاوز کر گئیں۔ برآمدات میں دسمبر 2022 کے مقابلے میں 22 فیصد اضافہ ہوا۔

نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے کہا کہ دسمبر 2023 میں تجارتی خسارے میں 40 فیصد کمی ہوئی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *