پشاور ہائیکورٹ، تحریک انصاف سے بلے کا نشان واپس لینے کا فیصلہ بحال
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور ہائیکورٹ نے تحریک انصاف سے بلے کا نشان واپس لینے کا فیصلہ بحال کر دیا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان کیس کا فیصلہ سنا دیا، جسٹس اعجاز خان نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔ عدالت نے حکم امتناع کا حکم واپس لینے کے بعد الیکشن کمیشن کا 22 دسمبر کا فیصلہ بحال کر دیا جو پی ٹی آئی سے بلے کا نشان واپس لینے سے متعلق ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 26 دسمبر کو سنے بغیر حکم امتناع جاری کرنے پر اعتراض کیا تھا۔









