آسٹریلیا کیخلاف شاندار بیٹنگ، عامر جمال کے سوشل میڈیا پر چرچے

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
آسٹریلیا کیخلاف شاندار بیٹنگ، عامر جمال کے سوشل میڈیا پر چرچے

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری میچ کی پہلی اننگز میں عامر جمال نے شاندار بیٹنگ کرکے شائقین کے دل جیت لیے۔

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سڈنی میں کھیلے جارہے تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 313 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے 88 اور سلمان آغاز نے 67 رنز بنائے جب کہ عامر جمال نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 82 رنز جوڑے جس پر شائقین انہیں داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔

عامر جمال کی بہترین بیٹنگ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے انہیں سراہا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سڈنی ٹیسٹ کی پہلی اننگ میں عامر جمال اور میر حمزہ نے آخری وکٹ پر پارٹنر شپ قائم کر کے ٹیم کا اسکور 227 رنز سے 313 تک پہنچایا تھا جس کے بعد عامر جمال 82 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے تھے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *