ایران کے شہر کرمان میں دھماکے، 73 افراد شہید

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
ایران کے شہر کرمان میں دھماکے، 73 افراد شہید

ایران کے شہر کرمان میں دو دھماکوں سے 73 افراد شہید جبکہ 170 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق دھماکے ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی کے مقبرے کے نزدیک ہوئے، قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر مقبرے میں ہزاروں لوگ موجود تھے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق مقبرے کی جانب جانے والی سڑک پر رکھے گئے گیس سلنڈرز میں دھماکے ہوئے۔ دھماکوں کے بعد شہر بھرمیں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔

گورنر کرمان کے مطابق دھماکے دہشتگردی کے واقعات ہیں، دھماکے دستی بم پھٹنے کے باعث ہوئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی حکام صورتحال کا جائزہ لے کر تحقیقات کر رہے ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران میں آج قاسم سلیمانی کی چوتھی برسی منائی جا رہی ہے، انہیں 3 جنوری 2020 کو عراق میں امریکی ڈرون حملے میں شہید کیا گیا تھا۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *