مسلسل 5سال کوشش کرنے والا ڈرائیور بالآخر2کروڑدرہم کی لاٹری جیت گیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
مسلسل 5سال کوشش کرنے والا ڈرائیور بالآخر2کروڑدرہم کی لاٹری جیت گیا

مسلسل 5سال کوشش کرنے والا ڈرائیور بالآخر2کروڑدرہم کی لاٹری جیت گیا

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) یو اے ای میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا ہے جہاں العین شہر میں انڈین ڈرائیور نے 2 کروڑ درہم کی لاٹری جیت لی ہے۔
گلف نیوز کے مطابق العین میں مقیم منور فیرُوس نامی نجی ڈرائیور نے سیریز 259 بگ ٹکٹ لائیو ڈرا میں 2 کروڑ درہم کی لاٹری جیت لی ہے۔
منور فیرُوس نے بتایا ہے کہ وہ گزشتہ پانچ برسوں سے ہر ماہ ٹکٹ خرید رہے ہیں اور انہیں ابھی تک یقین نہیں آ رہا کہ وہ یہ بڑا انعام جیت چکے ہیں۔
جب اُن سے پوچھا گیا کہ وہ اتنے پیسوں کا کیا کریں گے؟ تو اس کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ’مجھے اس بارے میں پتا نہیں ہے کیونکہ مجھے بالکل امید نہیں تھی کہ ایسا ہوگا۔ میں ابھی تک حیران ہوں اور ابھی کچھ وقت مزید سوچوں گا کہ انعام کا کیا کرنا ہے۔‘
2 کروڑ درہم کا انعام جیتنے والے منور فیروس اس بڑے انعام کو اپنے ساتھ شریک اس ٹکٹ کو خریدنے والے 30 مزید افراد میں برابر تقسیم کریں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *