پیپلز پارٹی کا وزیراعظم کے امیدوار کے طور پر بلاول بھٹو کے نام کی منظوری

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پیپلز پارٹی کا وزیراعظم کے امیدوار کے طور پر بلاول بھٹو کے نام کی منظوری

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے وزیراعظم کے امیدوار کے طور پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا نام پیش کردیا جس کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے توثیق کردی۔

لاہور میں پیپلزپارٹی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت آصف زرداری اور بلاول بھٹو نے مشترکہ طور پر کی۔

بلاول ہاؤس میں ہونے والے پی پی پی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ہائبرڈ اجلاس میں تمام اراکین موجود تھے۔

اجلاس میں عام انتخابات، انتخابی مہم اور پارٹی منشور کے حوالے سے بات چیت کے ساتھ ساتھ ملکی سیاسی صورت حال اور سیاسی رابطوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اراکین نے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا۔

صدر آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے وزیراعظم کے امیدوار کے طور پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا نام پیش کردیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے نام کی پیپلز پارٹی کی جانب سے وزیراعظم کے امیدوار کے طور پر توثیق کردی۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *