سیف علی خان اور کرینہ کپور نے کولکتہ کرکٹ ٹیم خرید لی

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
سیف علی خان اور کرینہ کپور نے کولکتہ کرکٹ ٹیم خرید لی

بالی وڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان اور ان کی اہلیہ کرینہ کپور نے کولکتہ کرکٹ ٹیم خرید لی۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق بالی وڈ جوڑی نے انڈین اسٹریٹ پریمیئر لیگ کی ٹیم کو خریدا ہے اور وہ اس پر بہت خوش ہیں۔

سیف علی خان اور کرینہ کپور کا بھارتی میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ آئی ایس پی ایل کے ساتھ پارٹنر شپ ان کی کرکٹ کے کھیل کے ساتھ محبت کا اظہار ہے۔

بھارتی اداکار کے والد منصور علی خان پٹودی انڈین کرکٹ ٹیم کےکپتان بھی رہے ہیں جبکہ ان کی والدہ کا تعلق کولکتہ سے ہے۔

آئی ایس پی ایل کی دیگر ٹیموں کے مالکان میں بالی وڈ کے اداکار امیتابھ بچن، اکشے کمار اور ہریتھک روشن بھی شامل ہیں۔

انڈین سٹریٹ پریمیئر لیگ کا آغاز 6 مارچ سے ہوگا اور یہ ایونٹ 15 مارچ تک جاری رہے گا جبکہ ایونٹ میں 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *