اسرائیل کیخلاف عالمی عدالت انصاف میں کیس دائر، سماعت کب ہو گی؟ تاریخ کا …
دی ہیگ (ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے جنگی جرائم کے خلاف کیس دائر کر دیا گیا جس کی سماعت 11 اور 12 جنوری کو ہو گی۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق اسرائیل کے خلاف مقدمہ جنوبی افریقہ کی جانب سے دائر کیا گیا، درخواست میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں اسرائیل کے اقدامات نسل کشی ہیں، متاثرہ علاقے میں اسرائیل فلسطینی عوام اور نسل کو تباہ کرنے کیلئے مظالم ڈھا رہا ہے۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ اسرائیل کی غزہ میں کارروائیوں کا مقصد فلسطینی عوام کو قتل کرنا، ذہنی اور جسمانی اذیت پہنچانا ہے۔
واضح رہے کہ اسرائیل کی غزہ جیسے 25 میل لمبے اور 4 میل چوڑے چھوٹے سے خطے میں بدترین بمباری کے سبب 22 ہزار مسلمان شہید ہو چکے ہیں جن میں 9 ہزار سے زائد تعداد معصوم بچوں کی ہے۔









