کرکٹر اظہر علی لیجنڈز کی صف میں شامل

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
کرکٹر اظہر علی لیجنڈز کی صف میں شامل

کراچی: پاکستان کے سابق ٹیسٹ کپتان اظہر علی فرسٹ کلاس کرکٹ میں اپنی 50 سنچریاں مکمل کر کے لیجنڈز کی صف میں شامل ہو گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے تحت جاری پریزیڈنٹ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں 38 سالہ اظہر علی نے خان ریسرچ لیبارٹریز (کے آر ایل) کے خلاف سوئی ناردرن کی طرف سے کھیلتے ہوئے اپنی 50 ویں فرسٹ کلاس سنچری اسکور کی۔

اظہر علی فرسٹ کلاس کرکٹ میں 50 سنچریوں کا سنگ میل حاصل کرنے والے پاکستان کے 9 ویں بلے باز بن گئے ہیں۔

واضح رہے کہ فرسٹ کلاس کرکٹ میں سب سے زیادہ 108 سنچریاں بنا کر ظہیر عباس پہلے، جاوید میانداد 80 سنچریوں کے ساتھ دوسرے اور ماجد خان 73 سنچریوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ مشتاق محمد 72، یونس خان 56، حنیف محمد 55، شفیق احمد 53 اور صادق محمد نے 50 فرسٹ کلاس سنچریاں بنا رکھی ہیں۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *