عامر طفیل کو سوئی ناردرن کا مینیجنگ ڈائریکٹر مقرر کردیا گیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
عامر طفیل کو سوئی ناردرن کا مینیجنگ ڈائریکٹر مقرر کردیا گیا

سوئی ناردرن بورڈ آف ڈائریکٹرز نے جمعے کو ہونے والی بورڈ میٹنگ میں عامر طفیل کو اگلے تین برس کے لیے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ کا مینجنگ ڈائریکٹر مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

عامر طفیل پیشہ ورانہ اعتبار سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں۔وہ گزشتہ بیس برس سے سوئی ناردرن سے وابستہ ہیں اور اس عرصے میں مینجمنٹ سطح پر مختلف عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔

سوئی ناردرن میں شمولیت سے قبل عامر طفیل پاکستان اور بیرونِ ملک مختلف اہم قومی و کثیر القومی اداروں کے ساتھ بھی وابستہ رہ چکے ہیں۔

عامر طفیل کا 32 برس کا پیشہ ورانہ سفر اُن کے مختلف شعبوں میں بھرپور تجربے کی عکاسی کرتا ہے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *