پی ایس ایل 9 کا شیڈول تیار 17 فروری سے آغاز ہو گا

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
پی ایس ایل 9 کا شیڈول تیار 17 فروری سے آغاز ہو گا

لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن نائن کا شیڈول تیار کر لیا گیا، شیڈول کے مطابق پی ایس ایل نائن کا آغاز 17 فروری سے ہوگا.

17 مارچ تک جاری رہنے والے ایونٹ میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے، پی ایس ایل شیڈول کے مطابق پہلے مرحلے میں میچ لاہور اور ملتان میں کھیلے جائیں گے،جبکہ دوسرے مرحلے کے میچز کراچی اور راولپنڈی میں ہوں گے۔

افتتاحی میچ قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز اور اسلام آبادیونائیٹڈ کے درمیان ہو گا جبکہ ایونٹ کا فائنل کراچی میں ہوگا۔ایونٹ میں 7 ڈبل ہیڈر کھیلے جائیں گے جبکہ لیگ کے 6 میچز اور ایک کوالیفائر دن کے وقت ہوگا۔

پی ایس ایل 9 میں راولپنڈی میں تین، لاہور میں 2 میچز دن کے وقت کھیلے جائیں گے،  کراچی میں 11 میچز کھیلے جائیں گے، لاہور اور راولپنڈی میں 9،9 اور ملتان میں 5 میچز ہوں گے۔

پاکستان سپر لیگ کے لیے ٹیموں کی آمد 12 فروری سے شروع ہو گی اور 4 دن آفیشل پریکٹس سیشن کے لیے ہوں گے۔

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *