ملک بھر میں بارشوں کا آغاز سردی کی شدت میں اضافہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp
ملک بھر میں بارشوں کا آغاز سردی کی شدت میں اضافہ



ملک بھر میں بارشوں کا آغاز سردی کی شدت میں اضافہ

لاہور :ملک کے مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جس کے باعث موسم سرد ہوگیا ہے۔ لیہ شہر اور اس کے گرد و نواح میں بارش کے نتیجے میں درجہ حرارت میں مزید کمی آئی ہے، جبکہ شہر اور مضافات کے بیشتر فیڈرز سے بجلی غائب ہوگئی ہے۔ ماہرین زراعت کا کہنا ہے کہ یہ بارش گندم اور چنے کی فصلات کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔

کروڑ لعل عیسن اور گرد و نواح میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے فوراً بعد بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے اور متعدد فیڈرز ٹرپ کر گئے ہیں۔ بارش اور ٹھنڈی ہوا کے باعث موسم میں سخت سردی آگئی ہے۔ اسی طرح بھکر شہر اور اس کے ارد گرد بارش سے ٹھنڈ میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

موسیٰ خیل شہر اور اس کے گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش جاری ہے، جس سے موسم سرد ہوگیا ہے اور سڑکوں اور گلیوں میں پانی کھڑا ہو گیا ہے۔ بارش کے باعث بجلی کی سپلائی بھی بند ہوگئی ہے۔ محکمہ موسمیات نے موسٰی خیل میں آئندہ 2 روز تک مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان شہر اور اس کے گرد و نواح میں بارش شروع ہوگئی ہے، جس کے باعث خشک سردی ختم ہوگئی ہے اور سموک کا مسئلہ بھی حل ہو گیا ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بارش سے بیماریوں کے پھیلاؤ میں کمی آئے گی۔ وہوا اور ٹبی قیصرانی میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس سے موسم تبدیل ہوگیا ہے اور سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

بارش کے بعد کسانوں کے چہرے خوشی سے کھل اُٹھے ہیں، اور کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ حالیہ بارشیں گندم اور چنے کی فصلات کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوں گی۔ وادی زیارت اور اس کے گرد و نواح میں موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی، جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ بارش اور گہرے بادلوں کے ساتھ گیس کی سپلائی بھی مکمل طور پر معطل ہوگئی ہے۔
 





Source link

Facebook
Twitter
LinkedIn
Pinterest
Pocket
WhatsApp

Never miss any important news. Subscribe to our newsletter.

Related News

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *