قرارداد چاہے اقوام متحدہ یا او آئی سی سے پاس کروا لیں الیکشن 8فروری کو ہی …
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےقرارداد چاہے اقوام متحدہ یا او آئی سی سے پاس کروا لیں الیکشن 8فروری کو ہی ہونگے،ہم چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ ہیں، انہوں نے الیکشن کو پتھر پر لکیر قرار دیا تھا۔
لاہور کے حلقہ این اے 127 میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ لیول پلیئنگ فیلڈ کی شکایت کرکے وقت ضائع نہیں کرنا چاہتا ،میری توجہ صرف انتخابات پر ہے ،مسلم لیگ ن نواز شریف کو بچانے کیلئے اور پی ٹی آئی عمران خان کو جیل سے نکالنے کیلئے الیکشن لڑرہی ہے، صرف ایک پیپلزپارٹی ہی ہے جو عوام کے لیے الیکشن لڑرہی ہے۔ لاہور کے بارے میں تاثر دیا جاتا ہے کہ یہاں دودھ اور شہد کی نہریں بہتی ہیں،مقامی افراد سے مل کر اصل مسائل معلوم ہوئے،جتنا کام لاہور میں کرنے کی ضرورت ہے کسی اور شہر میں نہیں۔









